Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مصری صدر محمد مرسی کی شہادت پر اظہار افسوس،جماعت اسلامی سندھ کا آج سندھ کے بڑے شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان


کراچی 17جون 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے سابق مصری صدر اور اخوان المسلمون کے اہم رہنماءڈاکٹر محمد مرسی کی جیل میں شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منتخب صدر کی جیل میں شہادت امریکہ ویورپ کی جمہوریت پسندی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ محمد مرسی ایک جرائت مند انسان اور عالم اسلام کے عظیم رہنماءتھے ان کی تحریک اسلامی، مصری عوام اور عالم اسلام کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹرمحمد مرسی کو قیدوبند کے دوران سخت اذیت سے دوچار کیا گیا۔اس کے باوجود وہ بھادری کے ساتھ جنرل سیسی کے ظالمانہ اقدام کے خلاف اوراپنے عوام کے ساتھ حق کی خاطر ڈٹے رہے۔صوبائی امیر نے اعلان کیا کہ کل منگل18جون کو سندھ کے تمام بڑے شہروں میں محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت، پسماندگان ولواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس