Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پی ٹی آئی قیادت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے عوام کی چیخیں نکالنے کا دعویٰ سچ ثابت کردیا ہے۔ کاشف سعید شیخ


کراچی 16جون 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں عوام کےلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے عوام کی چیخیں نکالنے کا دعویٰ سچ ثابت کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں مچھلی، بیف، مٹن سمیت کھانے پینے کی اشیاءمیں 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر کے حکمران جماعت نے عوام کو ریلیف دینے والے وعدوں کی نفی کی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہر حکومت بجٹ کو عوام دوست جبکہ اپوزیشن عوام دشمن قرار دیتی ہے مگر مہنگائی سمیت حکومتی اقدامات سے چند دنوں میں ہی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا ہے۔ حالیہ بجٹ میں ٹیکسز کے بھر مار سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے غریب کی زندگی مزید مشکل بن جائے گی۔ روپے کی بے قدری ڈالر کی اڑان اور مہنگائی کے طوفان نے حکومت کی ناکام معاشی پالیسی اور عوام دشمن اقدامات کو واضح کردیا ہے۔ موجودہ حکومت سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر کمر توڑ مہنگائی، بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف کی غلامانہ پالیسیوں نے 10 ماہ میں ہی عوام کو بیزار اور عوامی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے۔اس وقت بھی ہر پاکستانی ایک لاکھ 64 ہزار 9 سو 22 روپے کا مقروض ہے۔ بجٹ کا بڑا حصہ سود و قرضوں کی مد میں جاتا ہے۔ اس لئے قرضوں کی معیشت وسود کی لانت سے نجات کے بغیرملک اپنے پاوں پرکھڑا نہیں ہوسکتا ہے۔ کفایت شعاری، غیر ترقیاتی بجٹ ختم اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر نانے کے کرپشن فری اقدامت کر کے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس