Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی لاہور کل 16 مارچ کو مال روڈ پر سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں عظیم الشان عوامی مارچ کرے گی


لاہور15/ جون 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر ا للہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہیں پوری قوم انہیں مسترد کرتی ہے جس کا عملی مظاہر کل 16 جون بروز اتوار10 بجے صبح مال روڈ پر معاشی بدحالی، کمرتوڑ مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف عظیم الشان عوامی مارچ میں ہو گا۔مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت کریگی۔ مارچ میں وکلاء، ڈاکٹرز، اساتذہ، طلبہ ، علماء ، تاجر برداری، مزدوروں سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوں گے۔ ان خیالا ت اظہار گذشتہ روز انہوںنیاسمبلی ہال چوک مال روڈ پرعوامی مارچ کی تیاری کے حوالے آگاہی  کیمپ کے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائمقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ودیگر قائدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ قومی اثاثوں کو مزید گروی رکھنے کی ڈیل طے ہوچکی ہے ۔آئی ایم ایف سے معاہدوں کو خفیہ رکھ کر قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔2019 کا بجٹ آئی ایم ایف کے حکم پر بنایا گیا ہے۔ملک و قوم ایسی صورتحال میں داخل ہورہے ہیں جہاں پاکستان کاشمار غریب اور خوراک کی کمی والے ممالک میں ہوگا جو اپنی غربت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ پچھلے 10 ماہ میں حکومت نے عوامی فلاح و بہود اور ریلیف کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے سوائے مہنگائی اور غربیوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے اور غریب اور مزدور طبقات کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پیش نظر پاکستان کو مدینہ کی طرح اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، عوام مسلسل پارٹیاں بدلنے والی نام نہاد قیادت اور امیدواروں کو پہچان چکے ہیں۔ بھڑکیلے، جذباتی اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے قوم کو دوبارہ ٹریپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مصنوعی لبادے اوڑھنے والی موجودہ لیڈر شپ نے عوامی خدمت کی بجائے سیاست کو کاروبار بنا لیا ہے۔ یہی لوگ ہیں جو گذشتہ 65 سالوں سے ملک پر مسلط ہیں۔ باقی سیاسی پارٹیاں اپنی کرپٹ لیڈر شپ کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان بن کر سٹرکوں پر نکل رہی ہے ۔ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے اور گھروں سے باہر نکلے اور مہنگائی اور حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں

کے خلاف اپنی آواز بلند کرے اور کل کے عوامی مارچ بھر پور شرکت کرے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس