Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ڈاکٹرسید وسیم اختر قوم کا قیمتی سرمایہ تھے .ایسی قیادت صدیوں میسر نہیں آتی


لاہور 15جون 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ زمام کار مومنین اور صالحین کے ہاتھ میں دینا ہے اور پوری دنیا کو اسلام کے نظام رحمت سے روشناس کرانا ہماری زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ انقلاب کے لئے جس قربانی ,جس سرفروشی کی ضرورت ہے وہ اعلٰی درجے کی اخلاقیات سے ہی ممکن ہے .ہماری جدوجہد کا اصل مقصد اللہ کی کبریائی قائم کرنا ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدوجہد میں اردگرد کے حالات سے باخبر رہتے ہوئے اپنا لائحہ عمل طے کرنا دانشمندی ہے۔وہ جنوبی پنجاب کے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب فرما رہی تھیں . بعدازاں مختلف اضلاع کی ناظمات کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے جن پانچ باتوں کی کثرت سے تاکید کی , ان میں جماعت کے ساتھ جڑ کر رہنا اور اطاعت امیر کی خاص اہمیت ہے۔سمع و اطاعت اور جہد مسلسل پر مضبوطی سے کاربند رہیں انہوں نے کہا کہ انسان کا خالق اللہ ہے، لہٰذا نظام زندگی کا ضابطہ مقرر کرنے کا حق بھی اسی کو ہے۔قبل ازیں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین پاکستان دردانہ صدیقی اور ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر حمیرا طارق جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورہ پر بہاولپور پہنچیں جہاں انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا وہ ڈاکٹر سید وسیم اختر مرحوم کے گھر گئیں اور ان کی رحلت پہ انکی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ روحی وسیم اور اہل خانہ سے تعزیت کی .ان کی وفات پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دردانہ صدیقی نے کہا کہ مرحوم جماعت اسلامی کا انمول ہیرا اور عظیم بطل جلیل تھے۔وہ ان خوش نصیبوں میں سے تھے جو اللہ سے کیے گئےوعدے کو وفا کر کے۔۔اپنی نذر پوری کر گئے۔ارب کریم انکی بہترین قدر دانی کریگا۔انکا حسن انجام ان کی زندگی کی گواہی ہے. انہوں نے مرحوم کی بیوہ کو صبر جلیل کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک اسلامی کے لئے یہ غم کے لمحات ہیں۔عظیم قیادتیں لمبے اوقات کی محنتوں کے نتیجے میں تیار ہوتی ہیں .اللہ نے اپنے بندے سے ملاقات کے لئیے مبارک مہینہ,نجات کا عشرہ اور برکتوں والی رات چنی ہے .      عزیز واقارب سے تعزیتی گفتگو کرتےہوئے دردانہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب جیسا فرد قوم کا قیمتی سرمایہ تھا کیونکہ قوم کو ایسی لیڈر شپ میسر ہی نہیں. آخر میں مرحوم کی عوامی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئ.اس موقع پر ناظمہ جنوبی پنجاب تسنیم سرور اور نائب ناظمہ پنجاب فوزیہ عرفان بھی موجود تھیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس