Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ذہن سازی اورنسل نو کی بہتر تربیت کا کام تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ محمد حسین محنتی


کراچی 14 جون 2019ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ زہن سازی اورنسل نو کی بھتر تربیت کا کام تعلیم سے ہی ممکن ہے۔تعلیم کے شعبہ کی اصلاح اوراس کو اسلام ونظریہ پاکستان کے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے۔اساتذہ وطلباءپرواضح کیا جائے کی ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی دین سے وابستہ ہے،تعلیمی میدان میں ایک بڑی جدوجہد کا ہم نے آغاز کردیا ہے نئی نسل کی اخلاقی تعلیم اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں انکی تربیت ہمارا ہدف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں قباءآڈیٹوریم میں ماہرین تعلیم کے اسیک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) پاکستان کے سی ای او شاہدوارثی، شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے چیئر مین ڈاکٹر اسحق منصوری، نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) کراچی کے ڈائریکٹر فیض احمد فیض، نافع کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حنیف جدون، جماعت اسلامی سندھ کے چنا، جماعت اسلامی سندھ تعلیم کے وائس چیئر مین سعید احمد صدیقی، ڈائریکٹر نافع کراچی کے معاون خصوصی یاسین ظفر، تنظیم اساتذہ ضلع وسطی کے سیکریٹری عمران قاسم اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی میں شروع ہی سے یہ احساس موجود تھا کہ تعلیم ذہن سازی کا ذریعہ ہے۔ اس مقصد کےلئے کئی ادارے تشکیل دیئے گے ۔ ان اداروں نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کی تربیت کی تربیت کی اور یہ کام جاری ہے، بچوں کی ذہن سازی کےلئے والدین تک پہنچنا ہدف ہے تاکہ بچوں کا دین کے ساتھ کمنٹمنٹ ہو اور انکی تحریک اسلامی سے وابستگی رہے، تاکہ جس مقصد کے تحت محنت کی جائے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ کراچی میں تعلیمی میدان میں کام کی بڑی گنجائش ہے لہذا نصابی کتب اور تربیت اساتذہ کے ذریعہ بڑا کام ہو سکتا ہے۔ سی ای او (آفاق) شاھد وارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ با صلاحیت اور محنت کرنے والے ہیں تو آپکی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ٹہر سکتی ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑھ کر پلاننگ کی جائے پوری صلاحیت اور پلاننگ کے ساتھ جائیں گے تو لازما کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو تبدیل کرنا ہے تو کام کریں، وسائل مسئلہ نہیں ہوتے بھرپور پلاننگ اور عملدرآمد نتائج دیتے ہیں اجلاس سے شعبہ تعلیم سندھ کے چیئر مین ڈاکتر اسحق منصوری نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں اللہ کے نظام کو ہر شعبہ زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کیجئے، دل کو انسانی وجود کو اللہ نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ جب برائی سے بچنے کا فیصلہ کر لے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس