Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مثبت ذہنی اور جسمانی سرگرمیاں اپنائے رکھنا مومنانہ شخصیت کا خاصہ ہے


کراچی12جون 2019ء: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ مثبت ذہنی اور جسمانی سرگرمیاں اپنائے رکھنا ایک مومن کی شخصیت کا حصہ ہونا چاہیئے، صحت مند جسم اور مضبوط ذہن کے ساتھ دین کا کام پسندیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین میڈیا سیل کے تحت فارم ہاو ¿س میں منعقدہ عید ملن میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے میڈیا سیل کے ذمہ داران اور کارکنان کی رمضان میں دعوتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تفریحی سرگرمی کے ساتھ ہی تمام کارکنان پر ±دم ہو کر میدان عمل میں اتریں گے۔ نگران میڈیا سیل عالیہ منصور کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں میڈیا سیل کے کارکنان کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے غیر روایتی عید ملن کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر ممبران میڈیا سیل کے لیئے نظم کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو اور مختلف کھیلوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ عید مِلن میں میڈیا سیل کے تمام مرکزی ذمہ داران اور ممبران نے اپنی بچیوں اور چھوٹے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس