Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت کی منافقانہ پالیسی کی وجہ سے بے برکتی اور عوام میں مایوسی پیدا کر رہی ہے ۔امیر العظیم


ہمنواجوبغلیںبجارہے ہیںان کی ڈھٹائی پر حیرت ہے، یہ لوگ توبہتی گنگا کے وقت سابق صدر کے ساتھی رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالا میں عید ملن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے ضلعی امیر ڈاکٹر عبید اللہ گوہر اورسٹی گوجرانوالا کے امیر مظہر رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔
     امیرالعظیم نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کو عد التوں نے اب تک جتنا ریلیف دیاہے اسکی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ان عدالتوں میں عام آدمی خوف کے ساتھ داخل ہوتا ہے اور ذلت کے ساتھ باہر آتا ہے جبکہ بدمعاش اور لٹیرے ان عدالتوں سے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے نکلتے ہیں۔ ۔امیرالعظیم نے کہاکہ بطور شہری اور انسان ہم کسی کی گرفتاری یا تکلیف پر خوشی کا اظہار نہیں کرسکتے لیکن یہ رہنما اپنی ماضی کی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیںاور آئندہ سدھرنے کی کوشش کریں۔ امیرالعظیم نے مزید کہاکہ حکومت کی منافقانہ پالیسی بے برکتی اور عوام میں مایوسی پیدا کر رہی ہے ۔
    و زیراعظم اپنے خطاب میں جذبہ خیرکاحوالہ دے کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کی اپیلیںکرتے ہیںاور اسی سانس میں ٹیکس ایمنسٹی جیسی بے شرم سکیم کا بھی کریڈٹ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس دینے پر بخوشی راضی ہوسکتے ہیںجب بنی گالا،رائے ونڈاور بلاول ہاؤس کے محلات والے حکمران اپنا معیار زندگی عام آدمی کی سطح پرلے آئیںیا عام آدمی کا معیار زندگی اپنی سطح پر لے جائیں۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس