Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام پر مسلط کر دیاہے ۔لیاقت بلوچ


 لاہور 11جون 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے قومی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام پر مسلط کر دیاہے ۔ بجٹ کی تیاری میں حکومت ، کابینہ ، پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں یہ المیہ ہے کہ بدترین معاشی بحران میں پاکستان کا وزیر خزانہ بھی نہیں ہے جو بجٹ آئی ایم ایف کی ٹیم نے تیار کیا ہو اور خفیہ معاہدوں کی بدترین شرائط کی روشنی میں میزانیہ تیار ہوا اس میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہے ۔ عوام دشمن بجٹ عوام کا دم نکال دے گا ۔ صنعت اور تجارت مزید دباؤ میں آئے گی ٹیکسز کا بوجھ افراط زر اور بے روزگاری لائے گا ۔ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر سطح پر آ جائے گی ۔ تنخواہ دار طبقہ اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ افراط زر کی شرح سے نہیں کیا گیا ۔
    لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی 16 جون کو لاہور میں عوام دشمن بجٹ ، مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف زبردست عوامی مارچ کرے گی ۔
   
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس