Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پی ٹی آئی حکومت نے چند ماہ میں ہی مہنگائی و بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔مجاہد چنا


کراچی 10جون 2019 جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے وزیرخارجہ کے اس بیان کہ:پانچ سال مل گئے توپاکستان کا بھترچہرہ سامنے لائیں گے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چند ماہ میں ہی مہنگائی و بروزگاری کے تمام رکارڈ توڑدیئے ہیں،اپنے تمام تردعوووں کے برعکس بے تحاشہ قرضے لیکر ملک وقوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا ہے،روپے کی بے قدری اورڈالرکی اڑان نے حکومت کی نااہلی کو عیاں کردیا ہے۔حکومت کے چند ماہ کی کارکردگی میں ملک وقوم کا یہ ہال ہے تو پھر پانچ سالوں میں ملک وقوم کا کیا حشر ہوگا۔انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ بھارتی وزیراعظم آئے روز پاکستان کو دہمکیاں اوراوآئی سی کے اجلاس میں کشمیر کا ذکرتک نہیں کیا گیا،جس کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ اورکشمیر کے بغیرپاکستان کو نامکمل قراردیا تھا۔وزیرخارجہ کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔پی ٹی آئی قیادت نے مہنگائی بیروزگاری اورتوانائی بحران کے خاتمے کے دعوے کی طرح قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے بھی تاحال کچھ پیش رفت نہیں کی۔قوم کی بیٹی آج بھی امریکی قید میں کمرتوڑمہنگائی بیروزگاری اوربجلی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کے حالیہ واقعات بھی تشویش ناک ہیں۔حالیہ اقتصادی سروے رپورٹ نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔مہنگائی بڑھنے اوراورعوام کی مشکلات میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی جارہی ہے ۔انہوں نے زوردیاکہ حکومت قوم سے کئے گئے وعدووں کے مطابق مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند اورعام آدمی کا معیار زندگی بھتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس