Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آئی ایم ایف کی غلام حکومت کا وفاقی بجٹ بھی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہو گا


لاہور 10 جون 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بھی عوام کو حکومت سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ محض الفاظ کے ہیر پھیر سے عوام کو حقیقی ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔ آئی ایم ایف کی غلام حکومت کا وفاقی بجٹ بھی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہو گا جس میں امیروں کو مراعات اور غربیوں کیلئے مشکلات ہوں گی ۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ مہنگائی طوفان اور  معاشی بحران کے گردابمیں بری طرح پھنس چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے 16 مارچ کو مال روڈ پر ہونے والے عوامی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف بلند و بانگ دعوے کرنے والی تبدیلی سرکار نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ملک و قوم کے چوروں کو سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ماضی میں جس سکیم کو کٹھ پتلی وزیراعظم چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفط دینے کی سکیم گردانتے رہے آج ا پنی ہی پارٹی میں کرپشن زدہ لوگوں کی کرپشن چھپانے کیلئے خود اس سکیم کا اجرا کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی دولت لوٹ کر جا ئیدادیں بنانے والے مجر موں کو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ڈرائی کلین کرنا قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ آئی ایم ایف کے لیے بنائی جارہی ہیں۔ ملکی معیشت نا تجر بہ کار لو گوں کے ہاتھ میں ہے جن کی پالیسیوں کے باعث عوام پرمشکلات کے مہیب سائے منڈلا رہے ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے خفیہ معاہدوں پر عمل درآمد سے پاکستان معاشی حوالے سے مزید تنزلی کا شکا ر ہو جائے گا۔ بجلی، گیس، تیل کی قیمتوں اور براہ راست ٹیکسوں میں مزید اضافے سے سب سے زیادہ متاثر وہ غریب طبقہ ہوگا جو پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے اجلاس میں ذمہ داران سے 16 جون کو مال روڈ پر ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں و دیگر ذ مہ داران سے تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ معاشی بدحالی اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف قوم کیلئے امید کی کرن  ثابت ہو گا

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس