Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت نے احتساب کے معاملے میں پسند و ناپسند میں صرف اپوزیشن جماعتوں کو ترجیح دی ہے ۔


لاہور 10جون 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مرکزی مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کے مقدمات تھے اور وہ زیر تفتیش تھے ۔ عدالت نے پہلے بھی ان کی ضمانت لی اب نہیں لی تو معاملات عدالت میں ہیں اور عدالت کے فیصلے ہی چلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے احتساب کے معاملے میں پسند و ناپسند میں صرف اپوزیشن جماعتوں کو ترجیح دی ہے ۔ پانامہ لیکس کے 436 افراد سمیت کرپشن کے میگا سکینڈلز ، قرضے معاف کرانے والوں کو عمران خان بھلا بیٹھے ہیں ۔ احتساب تو سب کا ہونا چاہیے اور جماعت اسلامی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پاکستان کرپشن فری ہو ، سب کا بلاتفریق احتساب ہواور قومی دولت واپس آئے ۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس