Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اشیائے صرف کی قیمتوں میں مہینوں ،ہفتوں یا دنوںسے نہیں بلکہ گھنٹوں کے اعتبار سے اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ


۔انہوں نے کہا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں مہینوں ،ہفتوں یا دنوں کے اعتبار سے نہیں بلکہ گھنٹوں کے اعتبار سے اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ مضحکہ خیز اور بچگانہ بیان کوئی نہیں ہوسکتاکہ ٹیکس بھی لگیں گے ،مہنگائی میں اضافہ بھی ہوگالیکن اس سے غریبوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ''۔انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ کو چاہئے تھا کہ وہ قوم کو بتاتے کہ انہوں نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معیشت ،سودی نظام ،بدترین کرپشن ،شاہانہ اخراجات ،وزیر وں مشیروں اور ترجمانوں کی فوج ظفر موج کی موجودگی میں غریب کی بات کرنا غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس