Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی کے رہنماوں کی صحافی ایس ایم ممتاز سے والدہ کی وفات پرتعزیت


کراچی 09جون 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے سینئرصحافی اورروزنامہ جہان پاکستان کے اسٹاف رپورٹرایس ایم ممتازکی والدہ ماجدہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناءپی آئی بی کالونی کی جامع مسجد میں مرحومہ کی نمازجنازہ میںمرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اورسندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے شرکت اورایس ایم ممتاز سے والدہ کی وفات پرتعزیت اورمرحومہ کے درجات بلندی کی دعا کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس