Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اقتصادی سروے رپورٹ ملک میں خوشحالی کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے


کراچی 09/جون 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حالیہ اقتصادی سروے رپورٹ ملک میں خوشحالی کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،کمر توڑمہنگائی،غرب وافلاس اوربے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ابتک کی حکومتی کارکردگی مایوس کن اورملک میں معاشی خوشحالی کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف،غیرترقیاتی بجٹ کو کم،کفایت شعاری کی پالیسی اورمالدارلوگوں سے ٹیکس آمدن کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کا معیارزندگی بھتر بنانے کے لیے کرپشن فری اقدامات کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت کی وجہ سے امیرامیرت اورغریب غریب تر ہوتا جارہاہے،پانامہ کیس نے کرپٹ لوگوں کے مکروہ چہرے بے نقاب کردیئے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپنے دعووں کے برعکس آٹھ ماہ کے مختصر دور میں بیرونی قرضوںاورعالمی مالیاتی اداراوں کی غلامی اختیار کرتے ہوئے عوام پرمہنگائی کی بمباری کے پچھلے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں۔گھراورنوکریاں دینے والے حکمرانوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار اوراپنے گھروں سے بے روزگار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اورعوام کے مسائل کا حل صرف شریعت کے نفاذ میں ہے،عوام دیانتدار اوردیندار لوگوں کو منتخب کرکے اپنے اوراپنے ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس