Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

چارسدہ میں تین بھائیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی دھرنا،مقتولین کے بچے اور لواحقین بھی شریک


چارسدہ  8 جون 2019ء:  جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ عمرزئی علی جان کلی میں مرکزی ملزم کے عدم گرفتاری اور لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی دھرنا دیاگیا۔جس میں امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹرمشتاق احمد خان، تین مقتول بھائیوں کے یتیم بچے اور ان کے لواحقین کے علاوہ لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ سینیٹرمشتاق احمد خان احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین بھائیوں کو دن دیہاڑے دھوکے سے قتل کیاگیا ۔پولیس اورعلاقے کے لوگ قاتلوں کوجانتے ہیں لیکن انہیں آج تک گرفتار نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جب قاتل معلوم ہیں تو پھران کوگرفتارکرنے کی بجائے جے آئی ٹی بنانا دراصل تاخیری حربے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کوگرفتار نہ کرنے کی ساری ذمہ داری انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،وزیراعلیٰ کی ہیں۔ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قاتلوںکوگرفتا نہیں کیاجاتا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس