Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قوم حقیقی عید اس دن منائے گی جب ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوگا۔ حافظ محمد ادریس


لاہور 5جون  2019ء:سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں عید الفطر کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان 27رمضان المبارک اور نظریہ اسلام پر وجودمیں آیا۔لیکن بدقسمتی سے یہاں ایک دن بھی اسلامی نظام کونافذ نہیں کیاگیا،جس کی وجہ سے ملک و قوم انتہائی مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔انہوںنے کہا کہ قوم حقیقی عید اس دن منائے گی جب ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دین اسلام کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں اور وہ وہ وطن عزیز میں  اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں مگر حکمران عالمی استعمار کی غلامی پر راضی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کومسائل سے نکالنے اور عزت رفعت حاصل کرنے کے لیے ہمیں اور آنے والی نسلوں کو سیرت مصطفی ﷺ کو عملی طور پر اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین ،کشمیر،شام ، یمن اوردنیا کے دیگر ممالک میں مسلمان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور ان کے جان و مال کوتہ تیغ کیاجارہاہے۔امت مسلمہ کے لیےقبلہ اول پریہودیوںاور کشمیر جنت نظیرپر ہندوئوں کا قبضہ برداشت نہیں ۔ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے ۔اس لیے  کشمیر اور فلسطین کی آزادی عالم اسلام اور انصاف پسند قوموں کی ذمہ داری ہے ۔ مسلم حکمرانوں کابھارت اور اسرائیل کے ساتھ میل ملاپ کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔ آج امت مسلمہ مظلوم ہے لیکن اسلامی دنیا کے حکمران بے حسی اور بزدلی کا شکار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس