Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت مسلسل تیل کے ڈرون حملے کرکےزرعی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔چوہدری نثاراحمد


لاہور2 جون2019ء:   کسان بورڈپاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد نے تیل کی قیمتوں میںبار بارظالمانہ اور بے انتہا اضافے پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے تیل ڈرون بم حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زرعی معیشت پر تیل بم گرا کرزرعی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔ حکمران طبقہ نے ڈیزل بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔چند ماہ میں موجودہ حکومت نے دو ضمنی بجٹ بم گرانے کے بعد بار بارتیل بم گرا کر عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔عید الفطر کے موقع پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیں۔ شوگر ملوں کی لوٹ مار اورانڈین آبی دہشت گردی کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے کسان پہلے ہی پریشان تھے مگر اب تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قریب المرگ زرعی معیشت کیلیے زہر قاتل ثابت ہو گا،کھڑی فصلیں تباہ  اور آئیندہ فصلوںکی پیداوار شدید متاثر ہوکر ملک قحط سالی کا شکار ہوجائے گا اور حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دم توڑتی ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملکی صنعت ،تجارت اور زراعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔کسان رہنمانے قیمتوں میں اضافے کو  مسترد کر تے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا ہے کہ کسانوں پر ڈیزل بم کے ڈرون حملے بند کیے جائیں وگرنہ کسان اور عوام سراپا احتجاج  بن جائیں گے ۔انہوں نے کہا مہنگائی کے مارے کسان جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف چلائی مہم میں بھرپور شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس