Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قرآن کے عملی نفاذ میں ہی پاکستان بقا و سلامتی ہے۔ دردانہ صدیقی


کراچی /یکم جون2019ء:  جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی قیمہ دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ نزول قرآن کی بڑی رات میں عظیم مملکت کا قیام محض اتفاق نہیں ہوسکتا، قرآن اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر عملی طور پر قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ہماری بقا و سلامتی ممکن نہیں، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہد قرآن کے سائے میں جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے ستائیس رمضان المبارک یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔ اپنے بیان میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اس وقت جن مصائب اور آزمائشوں میں گھرا ہوا ہے اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم نے جس وعدے پر یہ وطن حاصل کیا تھا اس سے روگردانی کررہے ہیں، امن ترقی خوشحالی اور بقا کے لیے ہمیں اپنے اساس کی جانب لوٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نعرے تو مدینے جیسی ریاست کے لگاتے ہیں مگر ان کا عمل اس سے متصادم ہے، اگر واقعی مدینے جیسی ریاست کا قیام مقصود ہے تو قرآن کو نظام کے طور پر نافذ کرنا ناگزیر ہے، ستائسویں شب کو پاکستان کا قیام عمل میں آنے میں یہی پیغام پنہاں ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس