Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قبلہ او ل کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کی ذمہ داری پورے عالم اسلام کی ہے۔ حافظ محمد ادریس


لاہور31مئی 2019ء:جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوم القدس کی اہمیت کو واضح کیا اور کہاکہ دنیا بھر کے یہودی ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کے اس قبلہ اول کو مسمار کرنے پر تلے ہوئے ہیں جہاں سے خاتم الانبیا ء ؑ حضرت محمد ؐکے سفر معراج کا آغازہوا تھا۔جو نام نہاد مسلم حکمران اس سازش میں یہودیوں کا ساتھ دے رہے ہیں، وہ اسلام اور امت کے غدار ہیں۔ قبلہ او ل کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کی ذمہ داری پورے عالم اسلام کی ہے۔ اسلام مساوات انسانی، اخوت و بھائی چارے اور ہمدردی و غمگساری کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ فتح مکہ کے موقع پر آپ ؐ نے اپنے خون کے پیاسوں کو معاف کرکے پوری انسانیت کو برداشت اور در گزر کرنے کا جو درس دیاتھا، دنیا میں مستقل امن کے لیے آج اس سبق کو یاد کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ محمد ادریس نے کہاکہ قبلہ ئاو ل پر صیہونی قبضہ اور فلسطینیوں کے قتل عام پر پوری امت خون کے آنسو رو رہی ہے مگر مسلم ممالک کے حکمران قبلہئ اول کی آزادی کے لیے کچھ کرنے کی بجائے اسرائیل کی سازشوں میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب اپنے گھر کے لوگ دشمن کے ساتھ مل جائیں تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کیخلا ف امت کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کو اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اٹھنا ہوگااور عالمی قوتوں کو بھی اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے لیے فلسطین پر یہودیوں اور کشمیرپر ہندوؤں کے ناجائزقبضہ کو ختم کرنا ضروری ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس