Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

چارسدہ میں تین بھائیوں کاقتل انتہائی افسوسناک ہے،پولیس قاتلوں کوتحفظ دے رہی ہے۔سینیٹرمشتاق احمد خان


پشاور29مئی 2019ء:چارسدہ میں تین بھائیوں کا قتل انسانیت کاقتل ہے۔تین مقتول بھائیوں کو دن دیہاڑے دھوکے سے حجرے میں بلاکر انتہائی سفاکی سے قتل کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ مقتول بھائیوں کی بیواوں اور بچوں کی چیخ و پکار سنی نہیںجاتی۔ انہوںنے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہےلیکن افسوسناک امرہے کہ ریاستی ادارے مظلوموں کی بجائے ظالموں کوتحفظ دے رہے ہیں اور مقامی پولیس مظلوموں کاساتھ دینے کی بجائے ان کوفریادکرنے سے بھی روک رہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ چیف سیکریٹری،آئی جی،وزیراعلی اورگورنر خیبرپختونخوا  اورچیف جسٹس سفاک قاتلوںکوکٹہرے میں لانے کے لیے اپنا کردااداکریں۔جماعت اسلامی مقتول بھائیوں کے ورثاء کے ساتھ ہے اور انکے خاندان کومفت قانونی امداد فراہم کرے گی اور ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت الخدمت آغوش میں کی جائے گی۔جے آئی یوتھ اور جماعت اسلامی  اس ظلم کے خلاف اس وقت تک احتجاجی دھرنا دے گی جب تک مظلوم خاندان کوانصاف نہیں مل جاتا

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس