Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

یوم تکبیر دشمن کے مقابلے میں قوم کے غیر متزلزل ارادے اور اتحاد و یکجہتی کی درخشندہ مثال ہے۔ امیرالعظیم


لاہور 29مئی 2019ء: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ یوم تکبیر دشمن کے مقابلے میں قوم کے غیر متزلزل ارادے اور اتحاد و یکجہتی کی درخشندہ مثال ہے۔ 28مئی 1998ءکے ایٹمی دھماکوں نے ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں جس جرات و بہادری کا مظاہرہ سیاسی جماعتوں اور عسکری اداروں نے مل کر کیا ، اس نے بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو خا ک میں ملا کر رکھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کراراجواب نہ دیا جاتا اور بیرونی دباؤ کو قومی ترجیحات پر فوقیت دے دی جاتی تو آج پاکستان بھارت کی ذیلی ریاست بن چکا ہوتا۔ الحمد للہ قومی یکسوئی نے جس طرح 1998پاکستانی قوم کو عظیم قوم بنادیا تھا، آئندہ جب بھی ضرورت ہوئی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیںگے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جانا چاہیے۔ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت سمیت دشمن قوتوں کو پاکستان کی ایٹمی صلاحیت برداشت نہیں ہورہی ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف گٹھ جوڑ کرکے حالات کو خراب کررہی ہیں۔ ضرورت ا س امر کی ہے کہ حکومت وقت دشمن کی کارستانیوں کو سمجھے اور جنرل (ر)پرویز مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں سے نجات حاصل کرکے داخلہ وخارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک دہشت گرد ریاست ہے، جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ کھیلوں کے میدانوں سے لے کر سفارتی محاذوں تک بھارت نے اپنے گھناؤنے اور پاکستان کے خلاف دشمنی پر مبنی کردار کو ادا کیا ہے۔ نریندر مودی نے پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکا کراور بھارتی عوام کو گمراہ کرکے کامیابی حاصل کی ہے ، ان سے خیر کی توقع رکھنا محض خام خیالی ہے#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس