Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

یوم تکبیر پاکستانی قوم کی بہادری کی علامت کا دن ہے۔ انجینئر اخلاق احمد


لاہور28مئی 2019ء: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کی بہادری کی علامت کا دن ہے اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا۔ یوم تکبیر ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے جس دن عالم اسلام میں پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور ملک کے تمام سیکورٹی ادارے پاکستان کا فخر ہیں جن کی وجہ سے ملکی سلامتی اور استحکام وابستہ ہے۔ آج کے دن پاکستان نے ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔21 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم یوم تکبیرکے نام سے مناتے ہیں جس دن پوری دنیا پر پاکستان ناقابل تسخیر بن کر سامنے آیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کے دن یوم تکبیر پر پوری قوم عہد کرے کہ پاکستان کی عزت  و قار، دفاع و سلامتی اور مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پوری قوم کا فرض ہے کہ ملکی سلامتی کی
علامت اس ایٹمی پروگرام کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار رہے اور یہی یوم تکبیر کا پیغام ہے۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس