Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شمالی وزیرستان کا واقعہ بڑا ہی افسوسناک ہے ، سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان تصادم نیگ شگون نہیں ۔ لیاقت بلوچ


لاہور 27مئی2019ء:    قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر تراویح ختم قرآن کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کا واقعہ بڑا ہی افسوسناک ہے ۔ چین کے نائب صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر خوفناک ایونٹ معنی خیز ہے ۔ فاٹا اب خیبر پختونخوا میں ضم ہوچکا ، آئینی ، عدالتی اور سیاسی حقوق پارلیمنٹ نے دیے تو نئے اضلاع کو جمہوری ، بلدیاتی ، سماجی ترقی سے محروم رکھا جارہاہے ۔ احتجا ج عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے ۔ فاٹا میں امن لانے اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں۔سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان تصادم نیگ شگون نہیں ۔ چند دن پہلے محسن داوڑ کے ساتھ ریاست اور سیاست نے تعاون کرتے ہوئے آئینی ترمیمی بل منظور کیا ۔ عدالتی کمیشن اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے ۔ خیبر پختونخوا میں قومی قیادت جرگہ کے ذریعے حالات کو معمول پر لائے ۔
    لیاقت بلوچ نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی عوام کو نگل رہاہے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ملک اور عوام دشمن ہولناک معاہدہ عوام ، صنعت و تجارت اور زراعت کے لیے تیزی سے تباہی لارہاہے ۔ جماعت اسلامی 16 جون کو لاہور میں زبردست پرامن عوامی مارچ کی بھر پور تیاریاں کر رہی ہے ۔ حکومت کی ناکام ، عوام دشمن اور آئی ایم ایف کی غلامی کی پالیسیوں کے خلاف عوامی مارچ نقطہ آغاز ہوگا۔
    دریں اثنالیاقت بلوچ سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صد ر شمس الرحمن سواتی ، مدینة الہدٰی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما پیر سید ہارون گیلانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ لیاقت بلوچ نے شمالی وزیرستان کے المناک واقعہ پر سینیٹر مشتاق احمد خان اور سید بختیار معانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس