Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستان میں قرآن کے نظام کو نافذ نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا۔راشدنسیم


لاہور 26مئی 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے گزشتہ روز گودھرا کالونی میں عوامی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانان برصغیر کو رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو پاکستان عطافرمایا یہ اللہ کی طر ف سے اشارہ تھا کہ اس ملک کو قرآن کے نظام کے مطابق چلانا ہے ۔جس طرح رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اسی طرح رمضان قیام پاکستان کا بھی مہینہ ہے ۔پاکستان میں قرآن کے نظام کو نافذ نہ کرکے اللہ سے باندھے گئے عہد سے روگردانی کرنے کی سزا یہ ہوئی کہ پاکستان دولخت ہوگیا اور جو باقی بچا اس میں بھی چیخ و پکار مچی ہوئی ہے ۔مسائل اور مصائب نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور ہر طرف سے مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری کے مارے عوام کی بلند ہوتی چیخیں سنائی دیتی ہیں ۔
    راشد نسیم نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا تو اسی طرح مسائل کی چکی میں پستے رہیں گے ۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سمیت کوئی طاقت پاکستان کو معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں دے سکتا ۔بچاؤ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم سچے دل سے تائب ہوکر اللہ تعالیٰ سے رجوع کرلیں اور سودی اور قرضوں کی معیشت کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ زکوۃ و عشر کا پاکیزہ اور بابرکت نظام اپنا لیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں قرآن کا نظام نافذ نہیں ہوتا پاکستان ترقی او ر خوشحالی کی منزل نہیں کرسکے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس