Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مخلوق خدا کی خدمت عظیم نعمت اور رضا الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے


لاہور25مئی 2019ء:صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت عظیم نعمت اور رضا الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارے اسلاف خدمت خلق کا درس دیتے ہیں۔خدمت خلق خلوص نیت کے ساتھ کی جائے تو معمولی سے معمولی کام بھی جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلہ کا سبب بن سکتا ہے رمضان المبارک میں خدمت خلق کی اہمیت و افادیت ،فضیلت و عظمت ،اجرو ثواب عام دنوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتا ہے اس لیے ہمیں اس ماہ مقدس میں غریبوں ، مسکینوں اور مستحقین کی دل کھول کر مد د کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ثریاعظیم ہسپتال میں عید گفٹ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم ایس ثر یا عظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء، سیکرٹری گورننگ باڈی ہسپتال چوہدری محمد افتخار، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد اویس سرورسمیت بڑی تعداد میں لیڈیز ورکرز نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خدمت خلق، مخلوق خدا کی خدمت جس انداز اور جس عنوان سے بھی ہو وہ نہ صرف یہ کہ ایک عظیم نعمت بلکہ ایک عظیم عبادت بھی ہے، جس کے برابر کوئی اور نفلی عبادت نہیں ہوسکتی۔ قرآن وحدیث میں مخلوق خدا کی خدمت کو بہت عظیم عبادت قرار دیا گیا ہے اور اس کی جو ترغیب دی گئی ہے وہ ترغیب دنیا کے کسی بھی اخلاقی نظام میں اس طرح سے موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے خدمت خلق کے کام کو احسن طریقے  سرانجام دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی بنا اقتدار کے خدمت خلق کے کاموں میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ قرآن وحدیث میں اللہ کی مخلوق کی خدمت کو عظیم عبادت قرار دیا گیا ہے، دین اسلام انسانوں اور جانوروں کے حقوق کا بھی علمبردار دین ہے۔ کسی مسلمان کی داد رسی کرکے اس کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کے آثار پیدا کرنا ایک مسلمان کے لئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔الخدمت فاونڈیشن
لاہورشہر کے غریب اور مستحق لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس