Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی حلقہ خواتین رہنماؤں کی معصوم بچی فرشتے کی والدہ اور بہنوں سے ملاقات کی و اظہار تعزیت


کراچی 22مئی ( ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے وفد نے ڈپٹی سیکریٹری سکینہ شاہد اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید کے ہمراہ اسلام آباد میں زیادتی اور قتل کی جانے والی معصوم بچی فرشتے کی والدہ اور بہنوں سے ملاقات کی اور سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔وفد میں رکن مرکزی شوری نزہت بھٹی،ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید اور علاقہ علی پور کی ناظمہ زکیہ اور دیگر شامل تھے۔خواتین رہنماؤں نے فرشتے کی والدہ سے تعزیت کی اور شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خواتین رہنماؤں نے پے درپے ہونے والے ان واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مجرمان کو سخت سزا مطالبہ کیا۔سکینہ شاہد نے کہا ایسے تمام عوامل پر بندھ باندھنا حکومت کی زمہ داری ہے جو معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کا سبب بن رہے ہیں اور انسانوں کو درندگی پر ابھار رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں معصوم بچیاں محفوظ نہ ہوں وہ جاہلیت کا معاشرہ ہے۔عائشہ سید نے کہا زینب،فرشتے اور ان جیسی ہزاروں معصوم بچیوں کی موت نہیں پورے معاشرے کی موت ہے۔حکومت عوام کی عزت،جان اور مال کے تحفظ کی زمہ دار ہے عائشہ سید نے کہا کہ میں نے پہلے بھی پارلیمینٹ میں بل پیش کیا تھا کہ بچیوں سے زیادتی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ میں شامل کیا جائے اور اسکی کڑی سے کڑی سزا مقرر کی۔جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی زینب کسی فرشتے کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھ سکے۔ہمارا اب بھی حکومت سے یہی مطالبہ ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس