Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت نےآئی ایم ایف کے شرائط پر پوری قوم اور پاکستان کے مفادات کو فروخت کردیا ہے۔حافظ نصراللہ عزیز


کراچی 21مئی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر باقی دنیا کے ہر ایرے غیرے کے دروازے پر کشکول لیکر کھڑے ہوتے ہیں، گداگری سے ملک ترقی نہیں کرتے اسلئے ہم کہتے ہیں کہ اللہ کے دین کی طرف پلٹ آؤ،سودی نظام معیشت سے برات اور بیزاری کا اعلان کرو خوشحال ہوجاؤ گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود آباد نمبر6 میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اللہ سے بغاوت کرکے اب دلدل میں پھنس چکی ہے اسلئے انہیں بحران سے باہر نکلنے کو کاکوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔ہمارے ملک میں اپنے وسائل وذرائع موجود ہیں باوجود اسکے بین الاقوامی معاشی دہشتگردٹولہ آئی ایم ایف کے شرائط پر پوری قوم اور پاکستان کے مفادات کو فروخت کردیا گیا ہے۔جماعت اسلامی معاشی دہشتگردوں سے نجات کیلئے عید کے بعد تحریک چلائے گی اسلئے قوم سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دے۔اس موقع پر مسلم مجاہد اور سرفراز احمد نے بھی خطاب کیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس