Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی کے سارے دعوے جھوٹے،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے



کراچی/ہالا(اسٹاف رپورٹر) 20مئی 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے سارے دعوے جھوٹے،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آج کا نوجوان امت کی امیدوں کی کرن اور امید پاکستان ہے، قرآن وسنت کے نفاذ کے ذریعے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے اور اس میں ہی مہنگائی ،بیروزگاری،کرپشن اور معیشت کی بحالی سمیت تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔جماعت اسلامی پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی،کرپشن کیخلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان تحریک چلائی، ہم تمام چوروں کا بلاتفریق احتساب اور پانامہ لیکس میں شامل 435تمام افراد کو قانون کی پکڑ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں،تیرا چور مردہ بادمیرا چور زندہ باد کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہالا میں جے آئی یوتھ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،ضلعی امیر فقیر محمد لاکھو نے بھی خطاب کیا،جبکہ مقامی امیر مختار بلوچ،قیم حافظ شہزاد ملک،جے آئی یوتھ کے شعیب ذکا بھٹو،مصب احسن بھٹو،بشارت علی ملاح ودیگر بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کی جانب سے عوام سے کئے گئے تمام دعوے اور وعدے دھوکااور فریب ثابت ہوئے ،ملکی معاشی ابتری،ڈالر کی اونچی اڑان، تیل،گیس، پیٹرول سمیت تمام اشیاءکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے ،کاروبار ٹھپ اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے عوام زندہ درگور ہوچکے ہیں جبکہ حکومتی وزراءاور ارب پتی مشیر اپنی کارکردگی کی بجائے سابقہ حکومتوں پر تنقید اور تمام خرابیوں کی جڑ قرار دے رہے ہیں،عمران خان سابقہ حکمرانوں کا احتساب کریں لیکن عوام کو رلیف دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں،عوام کو مزید مہنگائی کی خوشخبری دینے اورمزید ٹیکسز لگائے جانے کی اطلاعات پہنچانے والے حکمرانوں کو سابقہ حکمرانوں کا حشر یاد رکھنا چاہئے، جماعت سلامی ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے، اقتدار نہ ہونے کی باوجود ہم نے عوام کی خدمت کی ہے،عوام کو اب بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے اور غربت میں اضافے، مہنگائی کی سونامی مسلط کرنے کی بجائے دیانتدار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو آگے لانا چاہئے تاکہ ملک اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس