Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

طاغوت کی تمام ترسازشوں کے باوجود آج قرآن کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔ راشدنسیم


لاہور 20اپریل 2019ء :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا وہ انعام ہے جو اس نے امت کو رمضان کے ماہ مبارک کی ستائیسویں رات کو عطا کیا تھا۔ جس طرح رمضان قرآن کا مہینہ ہے اسی طرح پاکستان قرآن کے نظام کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی، ضلع کورنگی میں عوامی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راشد نسیم نے کہاکہ طاغوت کی تمام ترسازشوں کے باوجود آج قرآن کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔ کروڑ ہا مسلمان راتوں کو کھڑے ہو کر قرآن کو سن رہے ہیں۔ قرآن کے حفاظ کروڑوں کی تعدا د میں ہیں جن میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہورہاہے۔ راشد نسیم نے کہاکہ قرآن کو پڑھنے والے ہی ملک کی کشتی بھنور سے نکال سکتے ہیں۔ عوام کی پریشانیوں، غربت، جہالت، مہنگائی و بے روزگاری اور معیشت کی زبوں حالی کا علاج صرف قرآن کے نظام میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ستر سال سے قوم کو دھوکہ دینے والے نہیں چاہتے کہ ملک میں قرآن کا نظام قائم ہو۔اب قوم کو سمجھ لینا چاہیے کہ اللہ کے نظام کے باغیوں کے پیچھے چلنے اور خود کو دھوکہ دینے سے سوائے خواری اور پریشانیوں کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ قوم کو ماہ رمضان میں اللہ سے یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک میں قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آئندہ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں گے جو ملک میں قرآن کا نظام نافذ کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس