Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ماہ مقدس ہمیں غربیوں و مسکینوں کے ساتھ ہمددری و غم گساری کا درس دیتا ہے ۔اظہراقبال حسن


لاہو ر20 مئی 2019ء:ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال احسن نے کہا کہ رمضان خود احتسابی اور اپنی اصلاح کا مہینہ ہے ۔ مقدس مہینے کا دوسر ا عشرہ مغفرت جاری ہمیں زیادہ سے زیادہ اللہ کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے ، اللہ نے ان لوگوں کو خوشخبری دی ہے کہ جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ اس مبارک ماہ میں روزے رکھے وہ فلاح پاگیا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، احمد بھٹی ، یوسف جمال ، وقار علی قاری سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر افطار پروگرام سے صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہاکہ  ماہ مقدس ہمیں غربیوں و مسکینوں کے ساتھ ہمددری و غم گساری کا درس دیتا ہے ۔ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے ارد گرد موجود غربائومساکین کو اپنی خوشیوں شامل کرنا چاہیے ان کے لیے معاشرے میں آسانیاں پیدا کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور شہر
میں عوامی افطار ڈنر کے ذریعے خدمت خلق کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس