Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی خواتین کے وفد کی قمر زمان کائرہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہارتعزیت


لاہور ؍ 19 مئی 2019ء: رہنما جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبین ، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے خواتین کے وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے گھر جاکر ان کی اہلیہ، والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی ، ان کے بیٹے کی ناگہانی رحلت پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کا  تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔علاوہ ازیں ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے رسم قل کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے گھر میں منعقدہ خواتین کی محفل میں درس قرآن دیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس