Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سودی معیشت اللہ کا عذاب ہے جس سے نجات اور شریعت کے نفاذ کے بغیر ملک وقوم مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔محمد حسین محنتی


کراچی/ٹنڈوآدم(اسٹاف رپورٹر) 19مئی 2019جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سودی معیشت اللہ کا عذاب ہے جس سے نجات اور شریعت کے نفاذ کے بغیر ملک وقوم مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، رمضان جشن قرآن اور اسلامی فتوحات کا مہینہ ہے، جبکہ روزہ مسلمانوں کی روحانی تربیت کرتا ہے، پورا سال رمضان کی طرح گذارا جائے تو معاشرہ جنت اور انسان بہت سارے مسائل سے نجات حاصل کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے تحت منعقدہ عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ضلعی امیر رفیق احمد منصوری، عبدالغفور انصاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ مہنگائی وتوانائی بحران کے خاتمے سمیت نوکریوں اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،قرض نہ لینے کے دعویدار حکمرانوں نے دس ماہ میں بیرونی قرضہ لینے کے تمام رکارڈ توڑدیا ہے،ڈالر کی اڑان روپے کی بے قدری اور بے تحاشہ بیرونی قرضہ لیکر عملی طور پر ملک وقوم کو مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا ہے، ان تمام مسائل سے نجات کا واحد راستہ قرآن وسنت کا نفاذ ہے، جس کیلئے جماعت اسلامی اپنے قیام سے جدوجہد کررہی ہے، عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر اپنا اور ملک کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور دیگر مقامی وضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس