Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔شاہزیب احمد ڈار،رانا عثمان


ٹوبہ ٹیک سنگھ  18مئی 2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام افطارڈنر کا اہتمام کیاگیا۔ناظم صوبہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شاہزیب احمدڈار،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راناعثمان، ناظم ضلع ٹوبہ سفیان الیاس،ڈاکٹر مقبول احمد،بلال لطیف،عابد حسین مجاہدعمربلال پنسوتا،حسیب خالدوودیگر نے افطار ڈنرمیں خصوصی شرکت کی۔مقررین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل فرمایا، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا اُمت مسلمہ کے لیے تحفہ ہے، اس ماہ مقدس میں نیکیوں کا اجر ستر گناہ تک بڑھا دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے فرض کرنے کا مقصد یہی ہے کہ انسان کے اندر تقویٰ پیدا ہواور وہ جھوٹ، فریب، دھوکا، دہی اور حق تلسی جیسی برائیوں سے بچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں برستی ہیں اور اسی ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل فرمایا، شاہزیب احمد کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رحمتیں برستی رہتی ہیں، اس ماہ میں مسلمانوں کو نماز، تراویح اور دیگر نیکیوں میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اس ماہ مقدس میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنے عزیز و اقارب بلکہ پڑوسیوں کا بھی خیال رکھیں اور اگر کوئی محتاج ہے تو اس کی مدد بھی کریں تاکہ تمام لوگ رمضان کے فیوض و برکات سے فیض یاب ہوسکیں۔پروگرام پیراڈائزہوٹل شورکوٹ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس