Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYwTPDYK' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

ماہرین بتارہے ہیں کہ ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔امیرالعظیم


 لاہور 16مئی 2019ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈالر کی تاریخی اڑان سے پورا پاکستان پریشان ہے جبکہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 160 تک جائے گا۔ماہرین ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بتارہے ہیں لیکن حکومت نے خاموشی سادھ رکھی ہے اور تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ان حالات میں عوام کہاں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کیسز میں عبد العلیم خان کی ضمانت تو ہوگئی مگر7ماہ سے نیب کی زیر حراست ایک معزز وائس چانسلر کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود تاحال جیل میں ہے ،چیف جسٹس ڈاکٹر اکرم چوہدری کے خط کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبہ کے نام پر ایک اور پنڈورا باکس کھولا جارہا ہے شاید حکومت اور اپوزیشن نیا صوبہ بنانا ہی نہیں چاہتیں، اسی لئے اس معاملے کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہائی رمضان گزر گیا،یوٹیلٹی سٹورز خالی پڑے ہیں عوام پوچھتے ہیں کہ سبسڈی کس کے اکاؤنٹ میں جائے گی۔   

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس