Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نااہل حکمرانوں نے ملک وقوم کو بے وقوف بنا کر آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور16مئی 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک وقوم کو بے وقوف بنا کر آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ لگاتار مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ماہانہ تنظیمی اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، افتخار احمد چوہدری،امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ،  ڈاکٹر محمود، محمد شفیق ملک، چوہدری محمد شوکت، حاجی ریاض الحسن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت 148 ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے کا سب سے بڑا نقصان مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ ملکی قرضوں اور سود کی شرح میں اضافے کی صورت میں نکلے گا جس سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسیوں کی وجہ سے گذشتہ ایک سال میں شرح سود 5.75 فیصد سے بڑھ کر 10.75 فیصد ہو چکی ہے اور اب ملک و قوم کا زیادہ پیسہ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں جائے گا جس کی وجہ سے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر لگانے کے لیے کچھ نہیں بچے گا اور ملک مزید اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے کرپشن، کمیشن، رشوت اور سفارشی کلچر کو ختم کر کے میرٹ کی بالادستی کا نظام لانا چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ غریب کو بھی تعلیم، صحت اور حصول انصاف کے وہی مواقع میسر ہوں جو امیروں کو حاصل ہیں۔اس موقع پر اجلاس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے پسے ہوئے محروم و مجبور لوگوں کے دل کی آواز بنیں اور ان کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کی حتی المقدور کوششیں کی جائیں اور شہر بھر میں فہم قرآن کلاسز اور افطار پارٹیوںکے ذریعے رابطہ عوام مہم کو مزید تیز تر کیا جائے تاکہ
آئندہ متوقع بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری ہو سکے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس