Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

رمضان پیکیج پر دی جانے والی سبسڈی محض ڈرامہ بن چکی ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد


لاہور15  مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہپنجاب حکومت کی طرف سے رمضان پیکج کے نا م پر دی جانیوالی اربوں روپے کی سبسڈی محض ڈارمہ بن چکی ہے جو صرف حکومت کی جانب سے غربیوں کو رمضان بازاروں کی صورت میں دیکھائی جا رہی ہے۔رمضان بازاروں میں مہنگائی کا راج ہے انتظامیہ بے بس اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب ہیں ۔ رمضان پیکج سبسڈی کا 10فیصد حصہ بھی مستحق،کم آمدن اور غریب تک نہ پہنچ سکا جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، انجینئر خالد عثمان، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری محمودالاحد، مرزاعبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کیلئے دو وقت کی باعزت روٹی کمانا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ غربیوں کے لیے پریشانی بن چکا جو بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ رمضان کو مسلمانوں کیلئے نیکیوں کا موسم بہار کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی نیکیوں کے موسم بہار میں رمضان بازاروں میں گراں فروشی عروج پر،شہری لٹنے پرمجبور ہیں، اشیاء خردونوش سبزی، فروٹ،کھجوراوردیگر اشیاء خرد منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام ریلیف فراہم کرنے کی حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں محض بازاروں میں چکر لگانے کی بجائے عملی کارکردگی کا ثبوت پیش کریں
تاکہ غریبوں کو ریلیف میسر ہو ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس