Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قرض پر خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والے نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ۔میان اجمل حسین


فیصل آباد14 مئی 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قرض پر خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والے نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔حکومت نے معیشت پر براہ راست آئی ایم ایف کو بٹھا دیا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیسوں کی خاطر ملک کو گروی دیا ہے جس کا واضح ثبوت ہے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی آئی ایم ایف سے لیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کا ملازم تعینات کرنا بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔ نئے گورنر کی تقریر اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کے قرض اصلاحات کا نظام لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار سودی نظام ہے جب تک ملک سے سودی نظام معیشت کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔انہوںنے مزید کہا کہ عوام جماعت اسلامی کے دست و بازو بنے اور حق کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی کی نڈر اور صالح قیادت ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی ملک میں اللہ اور رسول کے نظام کے نفاذ کیلیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی عوام کی طاقت اور حمایت سے اسلامی انقلاب برپا کرے گی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس