Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

خوشحال اور بااقتدار طبقے کا بگاڑ قوموں کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔دردانہ صدیقی


کراچی 13مئی 2019ء:جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ خوشحال اور بااقتدار طبقے کا بگاڑ قوموں کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔ اخلاقی،معاشی،معاشرتی اور سیاسی کرپشن کے عذابوں سے نکلنے کے لیے اہل تقویٰ کو اقتدار کی باگیں سونپنے کی ضرورت ہے، تب ہی وطن عزیز حقیقیی معنوں میں فلاحی ریاست بن سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن انسٹیوٹ کیمپس 2 میں دورہ تفسیر القرآن پیش کرتے ہوئے کیا۔ دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ اللہ کی بندگی اور بڑائی کے بجائے غیر اللہ کی بڑائی کا غلبہ ہو تو فتنہ فساد اور ظلم معاشروں پر چھا جاتا ہے۔ان اندھیروں کو قرآن و سنت کی روشنی میں دور کرنے کی کوشش میں خیر ہے، قرآن اسلامی ریاست کے بنیادی اصول بیان کرتا ہے جس میں اللہ کی حاکمیت اور اطاعت سر فہرست ہے۔ ہدایت کی روشنی میں گمراہی کی تاریکیاں دور کرنے کی مسلسل جدو جہد کی جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس