Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

انسانیت کی خدمت قرب خداوندی اور رضاء الہٰی کے حصول کا آسان ترین ذریعہ ہے


لاہور 13مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی تعمیر و ترقی اور استحکام تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔آپؐ کا اسوہ حسنہ ہمیں اس بات کی طرف کھینچ کر لے جاتا ہے کہ انسانیت کی خدمت قرب خداوندی اور رضاء الہٰی کے حصول کا آسان ترین ذریعہ ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام الخدمت سٹریٹ چلڈرن بھٹہ سکول کے بچوںمیں عید پیکج کی تقسیم کے موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد، ایڈمنسٹریٹر الخدمت سکولز فاروق ناطق،طاھر بیگ اور دیگر عہدیداران موجود نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں ان لوگوں کی تعریف و تحسین کی ہے جو یتامیٰ، مساکین اور اسیروں کی کفالت کرتے ہیں اور ان کو ضروریات زندگی صحت و تعلیم مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں غریب بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر خاص و عام کیلئے بہت ضروری ہے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک یا قوم ترقی کی طرف گامزن نہیں ہو کرسکتی ۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن تعلیم کو سماجی تبدیلی کا محرک سمجھتی ہے اور اس مقصد کے لیے شہر کے الخدمت سکولز میں ہزار یتیم اور غریب طلبا و طالبات کو مفت اور معیاری تعلیم و صحت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت کے اس جذبے کے تحت کام کرنے پر الخدمت سکولز کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جا
رہا ہے۔ غریب اور مستحق بچوں کی مدد کرنا ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے یہی وہ کام ہیں جن کی بدولت دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس