Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں کی عوام دشمن ناکام پالیسیوں نے رمضان المبار ک کے مقدس مہینے کو رحمت کی بجائے زحمت بنا دیا ہے


لاہور11مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عوام دشمن ناکام پالیسیوں نے رمضان المبار ک کے مقدس مہینے کو رحمت کی بجائے زحمت بنا دیا ہے ۔ لوگ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگار ی کے ہاتھوں پریشان تھے حالیہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے ۔ گذشتہ 30 دنوں میں 100 سے زائد خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ حکومت کی بیڈگورننس کا واضح ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنمائوں سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی اشیائے ضروریہ ، سبزی ، پھلوں و دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں میں ہوشربا اضافہ اس بات کا ثبوت تھا کہ حکومت ڈلیور کرنے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے ۔ پچھلے چندماہ میں مہنگائی کی شرح ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور یہ ریکارڈ بھی تبدیلی سرکار کے حصہ میںآیا ہے۔ حکمرانوں آئے روز عوام کو قرضوں کے حوالے سے خوشخبریاں سنانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فرشی اور طاقتور مافیا کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مہنگائی کے ہاتھوں غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ شہر میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں عوام سستی اشیاء خریدنے کی بجائے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں برائے نام کاغذی رپورٹ میں سب اچھا کی نوید سنارہی ہیں ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے رمضان بازاروں میں نمائشی  اقدامات کرنے کی بجائے عملی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے تاکہ عوام کر ریلیف میسر ہو ۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس