Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

رمضان المبارک اللہ تعالی کا ایک بڑاانعام اور اس کی طرف سے سعادتوں اور عنایتوں کا مہینہ ہے۔پروفیسرمحبوب الزمان


فیصل آباد11  موئی 2019ء:جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے حلقہ پی پی115کے زیراہتمام جامع مسجدعثمانیہ سوساں روڈ پر افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کا ایک بڑاانعام اور اس کی طرف سے سعادتوں اور عنایتوں کا ایک تسلسل ہے۔ یہ مہینہ اللہ کے قرب،اس کی رضا کے حصول اور اپنی زندگیوں میں حقیقی انقلاب برپا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ،یونین کونسل 57کے راہنماغلام مرتضی اوردیگرراہنما موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی بے پایاں نعمتوں کے حصار میں ماہ رمضان امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اصلاح احوال کا بہترین موقع لے کر آتا ہے۔ نفس کی آلائشوں سے نجات پانے کے لئے روزہ بہترین توشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے۔رب العالمین نے اس عظمت والی کتاب قرآن کریم کو اس ماہ مبارک میں رحمتہ اللعالمین پر نازل فرما کر امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر جواحسان عظیم کیا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ ہم رمضان میں قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے اورزیادہ سے زیادہ اپنی زندگیوں کو اس کے نور سے منور کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ آزمائشوں کے اس دور میں ماہ رمضان ہمارے لئے رجوع الی اللہ کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔قرآن سے تعلق کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی احتساب کے ساتھ اپنی زندگیوں کے رخ کو تبدیل کرنے میں ہی ہمارے مصائب کا حل موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے لیکن منافع خوروں نے اس مہینے کو عوام کیلئے پریشانی اور مشکلات کا مہینہ بنا دیا ہے، ۔رمضان کے پہلے دن سے اب تک مضان بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا کردار اکہیں نظر نہیں آیا، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو گئی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی بڑی تعداد میں عدم دستیابی حکومت کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے جھوٹے دعوئوں اور نااہلی کا ثبوت ہے۔ پہلے رمضان ہی ذخیرہ اندوز سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ عزوجل کا خاص تحفہ اور مسلمانوں کیلئے بخشش و توبہ قبول ہونے کا مہینہ ہے، جھوٹ بولنے ذخیرہ اندوزی کرنے، کم تولنے اور عوام کے حقو ق غصب کرنے والوں کی جماعت اسلامی سخت مذمت کرتی ہے۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان  المبارک کا مقصد فلاح، خیر، درگزر اور حقوق العباد کی خاص ادائیگی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس