Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تمام شعبہ ہائے زندگی میں اسلامی نظام زندگی استوار کرنا دین ہے ۔دردانہ صدیقی


کراچی 9 مئی 2019ء:جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ صرف نماز،روزہ دین نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں اللہ کو بڑا ماننا اور اسکے حکم کے مطابق نظام زندگی استوار کرنا دین ہے،نعمت کے ساتھ انسان کے اندر تکبر لالچ اور نافرمانی ہو تو یہ اللہ کی ناراضگی کی علامت ہے جبکہ نعمت کے ساتھ قناعت ،عاجزی،شکر،فرمانبرداری اور ذمہ داری کا احساس ہو تو یہ اللہ کا فضل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن انسٹیوٹ 2 دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ جب قیامت کے دن اعمال نامے تولے جائیں گے تو وزن صرف حق کا ہوگا۔اور حق صرف وہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول کا بتایا ہوا ہے،باقی سب اعمال ضائع ہو جائیں گے۔ایمان کے حوالے سے مسلمان کے چار مدارج یا درجہ ہیںمومن،مسلم ، متقی اور محسن ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق عمل کا ذمہ دار ہے لیکن اس کی استطاعت کا علم اللہ کو معلوم ہے۔انہوں نے کہاکہ حیا انسانی بقا کی ضامن ہے،اللہ کے احکامات توڑنے میں فائدہ اور ماننے میں نقصان باور کرانا شیطان کا کام ہے۔جو یہ کام کرے وہ شیطان ہے۔انہوں نے کہاکہ جس قوم یا شعبے کے سرکردہ افراد اللہ سے ڈرنے والے صالح اور امین ہوں تو پھر قوم بھی اسی روش پر چلتی ہے جسکا نتیجہ نظام کی درستگی،زمین کی خوشحالی ،امن و عدل کے قیام کی صورت میں ملتا ہے۔ برکتیں اور رحمتیں اللہ کی شریعت اور اسکے نظام کے نفاذ میں ہیں۔#

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس