Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔میاں اجمل حسین بدر


فیصل آباد 8 مئی 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے، حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔رحمتوں، برکتوں کے مہینے کی آمد کے موقع پرعوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا گیا، آپ کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اور ملکی نظام منجمد ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت کی بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 450 ارب کے بجٹ خسارے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 9 روپے سے زائد کا یکدم اضافہ ناقابل قبول اور عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے، عوام مہنگائی کا یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اضافہ واپس لیاجائے۔ نوماہ میں گیس ڈیڑھ سو فیصد، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں باربار بڑھانا معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس