Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت امن و امن کے قیام اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کرے۔محمدحسین محنتی


کراچی 08مئی2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے لاہور بم دھماکہ کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت امن و امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کچھ عرصے سے بلوچستان و فاٹا کے بعد اب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں اپنی ناکامی کے ریکارڈ توڑتی چلی جارہی ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری جانب اب لوگوں کی جان و مال بھی محفوظ نہیں ہے، جب عوام کے محافظ ہی محفوظ نہ ہوں تو پھر عوام کو کیسے تحفظ ملے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناءصوبائی امیر نے حکومت سندھ سے آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کا نوٹس اور جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کر کے ملازمین کے احتجاج کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نا انصافیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے نرس، اساتذہ سے لیکر ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہون نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم طبقے کی حمایت کی ہے۔ جماعت اسلامی ریونیو ملازمین کے احتجاج کی حمایت اور سندھ بھر میں ہونے والے دھرنوں میں جماعت اسلامی کے ذمہ دار بھی شریک ہوں گے۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس