Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹرسراج الحق ، امیر العظیم ، لیاقت بلوچ کی لاہور داتا دربار دھماکہ کی مذمت


لاہور 8مئی 2019 ء:     سینیٹر سراج الحق نے داتا دربار بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ سراج الحق نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا گیاہے ۔ حکومت کی خفیہ ایجنسیوںکو اس واقعہ میں ملوث مجرموں کا سراغ لگانا چاہیے ، یہ واقعہ الارمنگ ہے ۔
    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیرلیاقت بلوچ نے بھی لاہور میں ہونے بم دھماکے کی مذمت اور متاثرین خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس