Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

رمضان المبارک کے احترام میں ٹی وی چینلز ، کیبل پر فحش اور ناچ گانے کے پروگرامات پر مکمل پابندی عائد کی جائے


لاہور7 مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے مذکورہ آرڈنینس پرعملدرآمد کرانا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر بھر کے ہوٹل اور کھانے پینے کے پوائنٹس پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کیے جائیںتاکہ ماہ رمضان کے احترام کے پیش نظر روزے دار کااحترام ممکن ہوسکے اور معاشرے میں اسلامی رویات کے مطابق گھروں کی طرح بازاروں اور شاہراہوں سمیت پبلک مقامات پر ماہ صیام کاماحول واضح ہو۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں رمضان المبار ک کی آمد کے موقع پر احترام رمضان آرڈنینس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے لیکن منافع خوروں نے اس مہینے کو عوام کیلئے پریشانی اور مشکلات کا مہینہ بنا دیا ہے، رمضان کے پہلے دن مضان بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا کردار اکہیں نظر نہیں آیا ، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو گئی ہیں ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی بڑی تعداد میں عدم دستیابی حکومت کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے جھوٹے دعوئوں اور نااہلی کا ثبوت ہے ۔ پہلے رمضان ہی ذخیرہ اندوز سرگرم ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ عزوجل کا خاص تحفہ اور مسلمانوں کیلئے بخشش و توبہ قبول ہونے کا مہینہ ہے ، دین اسلام میں جھوٹ بولنے ذخیرہ اندوزی کرنے ، کم تولنے اور عوام کے حقو ق غصب کرنے والوں کی جماعت اسلامی سخت مذمت کرتی ہے ۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان  المبارک کا مقصد فلاح ، خیر ، درگزر اور حقوق العباد
کی خاص ادائیگی ہے ۔    

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس