Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کی خاطر عملاًملک کو عالمی مالیاتی ادارے کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔ محمد حسین محنتی


 کراچی 05مئی2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تبدیلی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کی دعویدار حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف عوام کے ساتھ ظلم اور ان کے دعووں کی نفی ہے، حکومت غربت کی بجائے غریب ختم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا اور مہنگائی کی بمباری کی ذریعے عوام سے خوب انتقام لیا جارہا ہے، عوام پہلے ہی غربت وافلاس، بجلی بحران وبیروزگاری سے پریشان تھے اب پیٹرول قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان اور عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کی خاطر عملاًملک کو عالمی مالیاتی ادارے کے ہاتھوں گروری رکھ دیا گیا ہے ،اسٹیٹ بینک کے نامزد کردہ صدر اس بات کا کھلا ثبوت ہے، مدینے کی ریاست کی باتیں کرنے والے حکمرانوں نے عوام کو حقیقی طور پر کرب وبلا میں مبتلا کردیا ہے،کھرب پتی مشیراور وزیر عوام کو 200روپے فی لیٹر پیٹرول خریدنے اور پیٹ پر پتھر باندھنے کے مشورے دینے سے پہلے اپنی عیاشیاں ختم اور دولت قومی خزانے میں جمع کروائیں، موجودہ حکومت سمندر سے تیل نکالنے کی باتیں لیکن حقیت میں عوام کا تیل نکال رہی ہے، تبدیلی کی دعویدار حکومت صرف نو ماہ میں جس تیزی کے ساتھ زوال پذیر اور غیر مقبول ہوئی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اس حکومت کیخلاف اپوزیشن کو کسی احتجاج کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان نزول قرآن،تقویٰ اور انسانیت سے ہمدردی کا مہینہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قیم صوبہ کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ، مختلف مہمات کے سمیت تنظیمی امور کا جائزہ اور رمضان المبارک کے پروگرامات کی منصوبہ بندی کی گئی۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی اللہ کا انعام ہے، ذمہ داران رمضان المبارک میں دیگر عبادات کے ساتھ قرآن کا مطالعہ اور اس کی دی گئی ہدایات پر عمل میں اضافہ کیا جائے۔اعتکاف اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی اور جنت کی منزل آسان ہوجائے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس