Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

صحافی علی شیرراجپر کا قتل حکومتی ناکامی اور امن وامان کے تمام دعووں کی نفی ہے۔مجاہد چنا


 کراچی 05مئی2019 جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پڈعیدن میں نوجوان صحافی علی شیر راجپر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ دن دھاڑے بیچ شہر میں ایک صحافی کا قتل اور ملزمان کا آسانی کے ساتھ فرار ہوجانا حکومتی ناکامی اور امن وامان کے تمام دعووں کی نفی ہے، جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے زور دیا کہ واقعہ کا نوٹس لیکر اصل حقائق سے قوم کو آگاہ ، ملزمان کو عبرت ناک سزا دیکر صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے اور ملک میں صحافت اور صحافی برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔یومِ آزادیءصحافت کے دوسرے دن ایک صحافی کا قتل ملک میں آزادی صحافت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس