Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک میں جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ روزہ رکھا وہ کامیاب ہوگیا۔مولانا محمددین منصوری


 کراچی 05مئی2019 رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ روزہ رکھا وہ کامیاب ہوگیا، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری نے جماعت اسلامی احسن آباد کے تحت منعقدہ استقبال رمضان کے پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ناظم علاقہ عبدالواحد، امین اشعر اور راجہ عبدالعزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کی تربیت کا مہینہ ہے، یہ نہ صرف اپنے نفس کی تربیت واصلاح بلکہ غریبوں کے ساتھ ہمدردی غم گساری کا بھی مہینہ ہے، جس کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔اسلئے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹیں اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں تاکہ جنت کی منزل کو حاصل کرسیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس