Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے قوم کو رمضان کا تحفہ دیا ہے۔ذکراللہ مجاہد


 لاہور5مئی 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کا نہ رکنے والا سونامی آئے گا جس سے عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے جبکہ عوام پہلے ہی حکمرانوں کے پیدا کیے مسائل کی دلدل میں پھنس چکی ہے۔ حکومت غربت کے بجائے غریبوں کا خاتمہ کرتی نظر آرہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ شمالی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر علاقہ شمالی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، اطہر محمود مقدس علیم، سطوت کلیم اور پروفیسر طبیب گلزار خان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رمضان کا تحفہ دیا ہے جو حکومتی کارکردگی کا کھلا ثبوت ہے۔ تبدیلی سرکار گزشتہ 9 ماہ کے دوران اپنے وعدوں کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ حکومتی نااہلی اور ناتجربہ کار وزراء ملکی معیشت اور عوام کو مسلسل اپنے تجربات کا تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا ڈرامہ کر کے عوام کوبے وقوف بنا رہے ہیں۔ ایک لیٹر پٹرول پر 10 روپے ٹیکس عوام کی جیبوں پر ڈاکے کے مترادف ہے۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان احتساب کے نام پر بھی قوم سے مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی کرپشن میں ملوث افراد اہم منصبوں پر برجمان ہیںجو دوہرے معیار اور قانون کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرپٹ افراد کا کھلا احتساب ہونا چاہیے۔ کرپشن پر قابو پائے بغیر ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس